سٹی 42: شہر کی 2لاکھ 72ہزار سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کاآغاز کردیا گیا
ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بند سٹریٹ لائٹس کو روشن کرنے کا ہوم ورک مکمل،6زونوں میں 76کروڑ کی لائیٹس سامان پرکیور کرنے کا عمل مکمل کرلیا ،ابتدائی مرحلہ میں 1لاکھ سے زائد بند پوائنٹس کی خریداری کا آرڈر دیدیا گیا
نشتر زون میں سٹریٹ لائٹس مرمت بحالی کیلئے 14کروڑ 50لاکھ رکھے گئے،گلبرگ زون میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کیلئے 14کروڑ 90لاکھ مختص کیے گئے ،راوی زون میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کیلئے 14کروڑ 27لاکھ رکھے گئے،سمن آباد زون میں سٹریٹ لائٹس مرمت و بحالی کیلئے 9کروڑ 93لاکھ مختص کیے گئے ، داتا زون میں سٹریٹ لائٹس مرمت و بحالی کیلئے 15کروڑ 96لاکھ رکھے گئے،شالامار زون میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کیلئے 4کروڑ 50لاکھ مختص کیے گئے ۔ ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ باقاعدہ فزیکل لائٹس لگانے کا آغاز ستمبر میں کیا جائے گا ،
Stay tuned with 24 News HD Android App