ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان، انڈیا کے فنانشل کیپیٹل بارش کے پانی میں غوطے کھانے لگے؛ دو دن اہم

پاکستان، انڈیا کے فنانشل کیپیٹل بارش کے پانی میں غوطے کھانے لگے؛ دو دن اہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مون سون کی شدید بارشوں نے پاکستان کے فنانشل کیپیٹل کراچی اور بھارت کے فنانشل کیپیٹل ممبئی میں زندگی کو مفلوج کر ڈالا ہے۔ پاکستان اور انڈیا کے میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ بتا رہے ہیں کہ آئندہ دو روز اہم ہیں۔ آئی ایم ڈی نے ممبئی اور مہاراشٹر کے ساتھ مدھیہ میں بھی 21 اگست تک مزید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ 

پاکستان کے میٹ ڈیپارٹمنت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بھارتی ریاست مغربی اڑیسہ کے اوپر ایک لو پریشر سسٹم ڈپریشن کی صورت میں موجود ہے، یہ سسٹم آئندہ ایک سے ڈیڑھ دن میں بھارتی گجرات پہنچ جائے گا۔

وہاں سے اس سسٹم کے پاکستانی علاقوں پر بھی اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔  
کراچی  میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ  آج صبح سےجاری ہے اور  شہر مین اربن فلڈ کی صورتحال ہے۔ زبدگی عملاً مفلوج ہو گئی ہے۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کیلئے آئندہ  2  روز  اہم قرار دیے ہیں۔

کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور  کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

قائد آباد، لانڈھی، ملیر، گلشن حدید، لیاقت آباد سی ون ایریا اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے  جب کہ شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم آر کیانی روڈ سمیت شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔


موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہےکہ شہر کے اوپر مزید بادل بن رہے ہیں جس سے شہر میں مزید بارش ہوگی۔

موسمیاتی ماہرین بتا رہے ہیں کہ مون سون سسٹم بحیرہ عرب میں موجود ہے، کراچی میں آج وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہےگی۔ آج کے بعد بھی دو دن تک بارش رہنے کا امکان ہے۔
 

میٹ ڈیپارٹمنت کے ترجمان نے بتایا کہ اس دوران  23  اگست تک بارشوں کا سسٹم سندھ پر اثرانداز رہے گا  جس سے صوبے کے اکثر مقامات پر درمیانی اور کہیں شدید موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

 بارشوں کا یہ اچھا سسٹم لگ رہا ہے،   آئندہ 2  روز کراچی میں  بھی بارش کے حوالے سے بہت اہم ہیں جس دوران  درمیانی سے تیز موسلادھار بارش کے باعث شہر میں اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے۔

موسم کے ماہرین کا بیان

موسم کے  ماہرین کا کہنا ہےکہ مون سون سسٹم بحیرہ عرب میں موجود ہے جس کے باعث کراچی میں آج وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہے گی، شہر میں آج تیز بارش ہوئی اور درجہ حرارت میں کمی آئی توکل معتدل بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی ماہرین نے عوام سے اپیل کی کہ شدیدگرج چمک کے دوران شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور گرج چمک کےدوران صرف ایمرجنسی کالز کےلیےفون استعمال کریں۔

موسمیاتی ماہرین نے ہدایت کی کہ سڑک پر موجود افراد درخت، باڑ اور کھمبوں سے دور رہیں، آسمانی بجلی کی زد میں آنے والی ہر چیز پر براہ راست اثر ہوتاہے۔

کراچی میں ادھورے ترقیاتی کام معمولی بارش کے بعد مصیبت بن گئے

  شہر کی مختلف مصروف سڑکوں پر ادھورے ترقیاتی کام معمولی بارش کے بعد ہی شہریوں کیلئے عذاب بن گئے ہیں۔

لیاقت آباد میں سیوریج لائنیں ڈالنے کے بعد گڑھوں کو بند کیے بغیر ہی چھوڑ دیا گیا تھا جس میں بارش کا پانی بھی جمع ہوگیا جب کہ لیاقت آباد ڈاکخانہ پر سیوریج لائن کے گڑھوں میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔

 نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کی سڑک کا ایک حصہ دھنس گیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔