ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیسو ربادا  انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

گیسو ربادا  انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکہ ، ٹیم کے اہم فاسٹ بولر کگیسو ربادا دائیں ٹخنے کی تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

کرکٹ جنوبی افریقہ (CSA) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ربادا کو انجری سے بچانے اور آئندہ اہم ایونٹس کے لیے مکمل فٹ رکھنے کے پیش نظر آرام دیا جا رہا ہے۔ ان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے فاسٹ بولر کوینا میپحاکا کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

کوینا میپحاکا نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں اور اپنی رفتار، لائن و لینتھ سے سلیکٹرز کو متاثر کیا، جس پر انہیں اب ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جا رہا ہے، جس میں شائقین کو دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔کگیسو ربادا کی غیر موجودگی میں جنوبی افریقی ٹیم کی بولنگ لائن اپ پر دباؤ بڑھ سکتا ہے تاہم کوینا میپحاکا جیسے نوجوان بولر کو یہ موقع خود کو ثابت کرنے کا بہترین موقع بھی فراہم کرے گا۔