ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ محمود قریشی گرفتار

 شاہ محمود قریشی گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کے معاملے پر گرفتار کیا گیا۔پی ٹی آئی وائس چیئرمین کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ کچھ دیر قبل شاہ محمود قریشی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی تھی اور اعلان کیا تھاکہ  90 دن میں انتخابات اورمردم شماری سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے فیصلوں کو  سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی شاہ محمود قریشی کو گرفتار کیا گیا تھا اور کئی دن بعد جیل سے رہا ہوئے تھے۔

Ansa Awais

Content Writer