ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ملک میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، شرح 27.57 فیصد ہوگئی۔

قومی ادارہ شماریات کے سروے کے نتائج کے مطابق پاکستان میں 32 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے جب کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 0.78 فیصد اضافہ، 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 12 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن اشیاء کی قیمتوں میں ا ضافہ ہوا ان میں سرخ مرچ پاؤڈر 7.58 فیصد ، چاول 7.48 فیصد، لہسن 5.06 فیصد، چینی 4.02 فیصد، گڑ 3.23 فیصد، چاول ٹوٹا 3.06 فیصد  مرغی 2.83 فیصد، کیلے 2.72 فیصد، ڈیزل 7.29فیصد اور پیٹرول 6.40 فیصد  مہنگا اضافہ ہوا۔

اس کے علاوہ ٹماٹرکی قیمت میں 13.60فیصد، خوردنی تیل 1.65 فیصد، گھی 0.85 فیصد، سرسوں کا تیل 0.23 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.19 فیصد کمی ہوئی۔