ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویڈیو:شہباز گل عدالت میں پیشی کے وقت پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

ویڈیو:شہباز گل عدالت میں پیشی کے وقت پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے
کیپشن: Shahbaz Gill
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل عدالت میں پیشی کے وقت  رو پڑے۔

پولیس سخت سکیورٹی میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے لائی تو وہ وہیل چیئرپر موجودتھے۔شہباز گل عدالت میں پیشی کے وقت لے جاتے ہوئے اپنے ماسک کے لیے آہ و بکا کرتے رہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرا ماسک مجھے دے دیں خدا کا واسطہ ہے۔

شہباز گل کے ماسک مانگنے پر پولیس اہلکاروں کو کہتے سنا جاسکتا ہےکہ انہوں نے ماسک خود ہٹایا ہے۔اس کے بعد دورانِ سماعت عدالت نے شہباز گل سے سوال کیا کہ آپ عدالت میں رہنا چاہتے ہیں؟ اس پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مجھے ماسک دے دیں میں رک جاؤں گا۔شہباز گل کے بار بار ماسک مانگنے پر ان کے لیے آکسیجن سلینڈر بھی عدالت میں پہنچایا گیا ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر