ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر چودھری محمد سرور اور فیاض الحسن چوہان کی امیدیں

گورنر چودھری محمد سرور اور فیاض الحسن چوہان کی امیدیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : گور نر پنجاب سےصوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان  نے  ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران چودھری محمد سرور کا کہنا ہےکہ حکومت کے2سال مکمل ہوچکے،باقی 3سال بھی پورے کر ینگے۔


گور نر ہائوس میں ملاقات کےدوران سیاسی صورتحال سمیت دیگرامور پر بات چیت کی گئی،گورنر پنجاب نےکہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پرکوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا،افراتفری اور ناامیدی پھیلانےوالوں کو مایوسی کےسواکچھ نہیں ملےگا،آئین وقانون کی حکمرانی پرحکومت کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی،معاشرے کےکمزور طبقےکی مضبوطی کیلئےعملی اقدامات کر رہے ہیں،ملک کو درپیش چیلنجز سےنمٹنے کیلئےحکومتی پالیساں کامیاب ہورہی ہیں۔

وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی وہ لیڈر ہےجو ملک کو مضبوط اور خوشحال بناسکتےہیں،حکومت نے اپنی بہترین منصوبہ بندی سےملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونےسے بچایا ہے،نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم اور احساس پروگرام غر یب دوستی کی عظیم مثال ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال، پنجاب اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر اسد قیصر نے قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی سے پنجاب میں زراعت کے شعبہ میں اصلاحات کے حوالے سے گفتگو کی۔
 

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے دورے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی اور آج چودھری پرویزالٰہی سے بھی ملا جو کہ سینئر سیاستدان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قومی اسمبلی میں زراعت میں اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی بنائی ہے اور ایسی ہی کمیٹی پنجاب میں بنانے کا بھی کہا ہے، زراعت بہت اہم شعبہ اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اس شعبے میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer