ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چکی مالکان کا آٹا 80 روپے کلو کرنے کا اعلان

چکی مالکان کا آٹا 80 روپے کلو کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (حسن علی) غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت میں کمی نہ آ سکی، لاہور آٹا چکی آونرز ایسوسی ایشن نے چکی کے آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے چکی کے آٹے کی قیمت 80 روپے فی کلو کرنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور آٹا چکی آونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث آج بھی غلہ منڈیوں میں گندم 2000 سے 2200 روپے فی من میں فروخت کی جا رہی ہے، جس کے باعث چکی کے آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، اگر گندم کی قیمت میں کمی نہ آئی تو چکی کا آٹا 80 روپے فی کلو ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ بزادر حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث گندم کی قیمت میں اضافہ ہوا اور یہی وجہ ہے کہ اس وقت شہر کے مختلف علاقوں میں چکی کا آٹا 70 سے 76 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 

عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور گندم کی قیمت میں کمی کے اقدامات کرے اور ایسی پالیسی بنائے کہ جس سے گندم کی قیمت میں استحکام آ سکے کیونکہ گندم امپورٹ کر کے بھی مقامی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت کم نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ 7 جون کو  لاہور آٹا چکی آونرز ایسوسی ایشن نے  آٹا 3 روپے اور 17 جولائی کو  غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے چکی کا آٹا 5 روپے فی کلو  مہنگا کیا،  حکومت نے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 850 مقرر  کر رکھی ہے ۔

Sughra Afzal

Content Writer