جنرل قمر جاوید باجوہ مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر

جنرل قمر جاوید باجوہ مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں مزید 3 سال کی توسیع کردی گئی۔

  وزیراعظم پاکستان عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کر دی ہے جس کے باعث وہ مزید تین سال کیلئے آرمی چیف رہیں گے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع دینے کا فیصلہ ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل کو بنانے اور علاقائی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔