ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زندگی پر ایک نظر

 نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زندگی پر ایک نظر
کیپشن: City42 - Usman Bazdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا تعلق جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے تونسہ شریف سے ہے۔انہوں نے  حال ہی میں جنوبی پنجاب صوبہ محاز کیساتھ مل کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی سردار عثمان زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور سابق ایم پی اے سردار فتح محمد بزدار کے بیٹے ہیں۔

پنجاب کے پسماندہ علاقے تونسہ شریف سے تعلق رکھنے والے عثمان بزدار نے سیاست کا آغاز بلدیاتی سطح پر کیا، مشرف دور میں 2002 سے 2008 تک مسلم لیگ (ق) سے وابستہ رہے، تحصیل ناظم تونسہ بھی منتخب ہوئے، 2013 میں (ن) لیگ کی ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور پیپلز پارٹی کے امیدوار سے شکست کھائی۔

سردارعثمان احمد خان بزدار جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے ساتھ ملکر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور حالیہ الیکشن میں پی پی 286 تونسہ سے 26 ہزار 8 سو 97 ووٹ حاصل کرکے ایم پی اے منتخب ہوئے۔

انتخابات میں پی ٹی آئی کو صوبائی اور قومی اسمبلی کی سب سے زیادہ نشستیں جیت کر دینے والے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے اسی علاقے سے وزیر اعلیٰ بنانے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم جہانگیر ترین اور عامر ڈوگر کی موجودگی میں عثمان احمد بزدار نے عمران خان سے ملاقات کی جہاں انہیں وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کرنے کی خوشخبری سنائی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer