ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات، 3 افراد جاں بحق

مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات، 3 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ضلع خوشاب، ضلع راولپنڈی کےعلاقے ٹیکسلا اور ضلع دکی میں فائرنگ کے  واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع خوشاب میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان ضمیر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ بھائی کو بچانے کہ لیے منت کرنے والی بہن  بھی فائرنگ کی زد میں زخمی ہو گئی۔ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔لاش اور زخمی کو ٹی  ایچ کیو ہسپتال قائدآباد پہنچا دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او خوشاب عمارہ شیرازی نے ٹیم تشکیل دے دی۔

روالپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا کے علاقے بن بولا میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں  باپ جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی  ہو گیا۔
پولیس کے  مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں پیش آیا ، شدید زخمی کو راولپنڈی ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔

 بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے سردار قیصر ترین اڈہ میں واقع مکینک کی دکان پر مسلح افراد  نے فائرنگ  کر دی ۔پولیس  کے مطابق فائرنگ سے مکینک  محمد عدنان ولد محمد عثمان قوم مستوئی ساکن ڈی جی خان جاں بحق ہو گیا۔لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔محمد عدنان ریڈی ایٹر مکینک تھا۔