سٹی 42 : صادق آباد میں پولیس اور ملٹری انٹیلیجنس کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی، کچہ کا انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ ڈاکو احمد بکھرانی نے سرنڈر کردیا۔
ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ڈاکو احمد بکھرانی پر 1 کروڑ روپے ہیڈ منی مقرر تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ہیڈ منی والے 24 خطرناک ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں، جاری کچہ آپریشن میں اب تک 66 ڈاکو ہلاک، 101 زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 320 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔
انہوں نے کہاکہ سرنڈر کرنے والے ملزمان قانون کے مطابق اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے، کچہ کے آخری ڈاکو کی گرفتاری یا سرنڈر تک بلا تعطل آپریشن جاری رہے گا، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں ۔