سٹی 42 : پاکستان سپر لیگ 11 کے میچ نمبر 29 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے آؤٹ کلاس کردیا ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی کا یہ میچ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف فیلڈنگ (بولنگ) کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا ، کوئٹہ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں ایک سو سینتیس رنز پر آؤٹ ہوئی۔
بیون جیکب چونتیس رنز بناکر نمایاں رہے۔
محمد باسط نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔
بابر اعظم نے باون گیندوں پر سینچری اسکور کی، بابر اعظم نے چار چھکے اور چھ چوکے لگائے ۔ کوشل مینڈس نے تراسی رنز کی اننگ کھیلی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں کپتان سعود شکیل ، شمیل حسین، رلی روسو، حسن نواز، چندیمل ، بیون جیکبز، جہانداد خان، ساقب خان، الزاری جوسف، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
پشاور زلمی کے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، محمد حارث، مینڈس، آرون ہارڈی، فرحان یوسف، افتخار احمد، مائیکل بریسویل، عبدالسمد، سفیان مقیم، محمد باسط اور علی رضا کھیل رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔