طاہر جمیل: فیصل ٹاؤن،العمران کمیونٹی سنٹر میں تنظیم غلامان آل عمران کے زیر اہتمام حمایت ملت ایران اجتماع منعقد ہوا جہاں شعیہ سنی علماء و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق حمایت ایران اجتماع میں تحریک بیداری امت مصطفی کے تعاون سے ایران سے یکجہتی کا اظہار کیاگیا جہاں علماء و شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اجتماع میں فنڈ ریزنگ مہم بھی کی گئی جس میں شرکاء کی جانب سے بھرپور تعاون کیاگیا۔
اجتماع میں مقررین ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، علامہ سید جواد نقوی، علامہ حافظ ریاض حسین نجفی،علامہ آغا سید جواد موسوی نے امت کے مشترکہ مؤقف کی ضرورت ،اتحادِ امت اور مزاحمت کے تسلسل اور اخوت اسلامی کے فروغ کا پیغام دیتے ہوئے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں غلام جون سید نے اجتماع کے اغراض و مقاصد پر اظہار خیال کیا اجتماع میں شیعہ سنی علماء و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت اور اتحادِ امت کا مظاہرہ دیکھایا۔