ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 64 سائیکل اور 173 مویشی چوری کے مقدمات درج

لاہور میں 64 سائیکل اور 173 مویشی چوری کے مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر لاہور میں سائیکل اور مویشی چور گروہ بھی بدستور متحرک ہیں رواں سال سائیکل چوری کے 64 اور مویشی چوری کے 173 مقدمات درج ہوئے  ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق کینٹ اور صدر ڈویژن  میں سائیکل چوری کے  سب زیادہ  18، 18 مقدمات درج ہوئے ہیں جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 10، سٹی ڈویژن میں سائیکل چوری کے 9  اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 5، سول لائنز ڈویژن میں سائیکل چوری کی 4 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔

شہر مٰیں مویشی چوری  کا گروہ بھی سرگرم ہے پولیس ریکارڈ میں رواں سال مویشی چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 58 مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ صدر ڈویژن میں 56، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 26 ، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 18 ، سٹی ڈویژن میں 12 جبکہسول لائنز ڈویژن میں رواں سال مویشی چوری کی 3 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔