سٹی 42 : لاہور شہرکا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد تک ریکارڈ کیاگیا ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ دنوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں آج 10فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں۔
فضائی الودگی کے اعتبار سے لاہور کا 5 واں نمبر ہے، شہر کا اے کیو آئی 97 ریکارڈ کیا گیا ہے۔