ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 11 : ملتان سلطانز نےکراچی کنگز کو  11 رنز  سے شکست دیدی

پی ایس ایل 11 : ملتان سلطانز نےکراچی کنگز کو  11 رنز  سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11کے 28  ویں میچ  میں ملتان  سلطانز  نےکراچی کنگز کو  11 رنز  سے شکست دے دی۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز  نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز  نے  پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20  اوورز  میں7  وکٹ کے نقصان پر 207 رنز  اسکور کیے۔

ملتان کی جانب  شان مسعود نے 46، جوش فلپی نے 44  اور اویس ظفر نے 36 رنز اسکورکیے۔ 

کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز کے بیٹرز  نے اچھی فائٹ کی لیکن وہ 196 رنز بنا سکے۔  ریزا ہینڈرکس نے 49، عباس آفریدی نے 34 اور معین علی نے 27 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے عرفات منہاس نے تین اور  پیٹر سڈل نے دو کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔