ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرایہ نامے آویزاں نہ کرنے پر کارروائی، 18 گاڑیاں بند

کرایہ نامے آویزاں نہ کرنے پر کارروائی، 18 گاڑیاں بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن کی ہدایت پر کرایہ نامے آویزاں نہ کرنے کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

کارروائی کے دوران 18 گاڑیاں بند کر دی گئیں جبکہ متعدد گاڑیوں کے خلاف جرمانے عائد کیے گئے۔

حکام کے مطابق مسافروں سے وصول کیا گیا اضافی کرایہ واپس بھی کروایا گیا۔

واضح رہے کہ ڈیزل کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد کرایوں میں 5 فیصد کمی کی گئی تھی، تاہم اس کے باوجود بعض روٹس پر زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

دوسری جانب  ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لیے متحرک ہو گیا تھا، جس کے سلسلے میں ٹرانسپورٹ ہاؤس میں حکام اور ٹرانسپورٹرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا تھا۔

اجلاس کے دوران ٹرانسپورٹرز نے مشاورت کے بعد کرایوں میں 5 فیصد کمی کا فیصلہ کیا اور اس کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا تھا۔

 سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق کل ہی نئی کرایہ لسٹیں مرتب کر کے آویزاں کر دی جانی تھیں، جبکہ کرایوں میں کمی پر آج سے عملدرآمد شروع کروایا جانا تھا۔

رانا محسن نے کہا کہ  تھا کہ نئے کرائے نامے آویزاں نہ کرنے یا خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔