انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا آج پہلا پیپر ،ضلعی انتظامیہ متحرک

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا آج پہلا پیپر ،ضلعی انتظامیہ متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان : انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا آج پہلا پیپر ،ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ۔ 
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شوجین وسترو نے لارنس روڈ امتحانی مرکز کا دورہ کیا، امتحانی مرکز میں طلباء و عملے کی حاضری اور والدین کیلئے بیٹھنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے امتحانی مرکز میں پرائیویٹ نگران کا بھی جائزہ لیا۔ امتحانی مرکز میں کوئی بھی پرائیویٹ نگران تعینات نہیں تھا۔ 
ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز میں سکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں، امتحانی مراکز میں پرائیویٹ نگران کو ڈیوٹی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ امتحانی مراکز میں نقل کر انے پر سخت کارروائی ہو گی۔