قتل کےبعدبیرون ملک فرارہونےکی کوشش کرنیوالاملزم ایئرپورٹ سےگرفتار

قتل کےبعدبیرون ملک فرارہونےکی کوشش کرنیوالاملزم ایئرپورٹ سےگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساحی : پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےقتل کےبعد بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ 

پولیس نے ملزم کو ایئرپورٹ سےگرفتارکیا۔ اشتہاری مجرم اکرام نصیر نے 2022 میں شہری کو فائرنگ کرکےقتل کیاتھا، سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم 2سال سےاشتہاری اکرام نصیرکی گرفتاری کیلئے سرگرم عمل تھی۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرم اکرام نصیر کا نام ایئر پورٹ پر واچ لسٹ میں بھی شامل کروا رکھا تھا ۔ مجرم کو آج صبح ائیر پورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ 
سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے اشتہاری اکرام نصیر کو حراست میں لے لیا ، قانونی کارروائی جاری ہے۔