سولر پینلز کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی ہوگئی

سولر پینلز کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق سات سے 15کلوواٹ کےسسٹم میں 75 ہزار سے 2لاکھ روپے تک کی مزید کمی ہوئی ہے جس کے بعد سات کلو واٹ سسٹم کی قیمت 7 لاکھ پچاس ہزار روپے تک آ گئی ہے۔دس کلو واٹ کا سسٹم ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 10لاکھ 50ہزار روپے کا ہو گیا۔12 کلو واٹ کے سسٹم پر 1.5لاکھ کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار روپے میں نصب ہوگا۔
15 کلو واٹ کے سسٹم میں دو لاکھ کی کمی ہونے کے بعد 14 لاکھ روپے میں لگوایا جا سکے گا۔
مذکورہ قیمتیں آن گرڈ سسٹم نصب کروانے کے لئے مقرر کی گئیں ہیں، ہائبرڈ سسٹم کی تنصیب کے لئے بیٹریوں کی قیمت علیحدہ ادا کرنا ہو گی۔