امید ہے پوری قوم کے تعاون سے پاکستان کو بحران سے نکال لیں گے، اسحاق ڈار

امید ہے پوری قوم کے تعاون سے پاکستان کو بحران سے نکال لیں گے، اسحاق ڈار
کیپشن: Ishaq Dar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ امید ہے پوری قوم کے تعاون سے پاکستان کو بحران سے نکال لیں گے ۔

 تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں ن لیگ جاپان کےچیئرمین ملک یونس سمیت دیگر پاکستانیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جلد معاشی بھنوروں سے نکال لیں گے ، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی حکومت کی کامیابی کےلیے دعا کریں۔

انہوں نے کہا مزید کہ پی ڈی ایم کی حکومت سابقہ حکومت کی جانب سے بحران میں پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، امید ہے پوری قوم کے تعاون سے پاکستان کو بحران سے نکال لیں گے۔

Bilal Arshad

Content Writer