حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلئے عید کے موقع پر شاندار تحفے کا اعلان  

 حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلئے عید کے موقع پر شاندار تحفے کا اعلان  
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلئے عید کے موقع پر شاندار تحفے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے تمام سیکرٹریز اور کمشنرز کو عملے کی پروموشن کا ٹاسک دے دیا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تمام محکموں اور اداروں میں عملے کی ترقیوں کے کیسز کو جلد نمٹایا جائے۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے اے سی آرز کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں اور کہا کہ عید کے فوراً بعد پرموشن کیسز کا فیصلہ کیا جائے اور حقدار کو ترقی دی جائے۔یہ تمام ہدایات نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں جاری کی جائیں۔

 مذکورہ اجلاس میں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ اسکے علاہ تمام ڈویژنل کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Ansa Awais

Content Writer