ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں؛صارفین پرکتنے ارب کا اضافی بوجھ پڑیگا؟

بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں؛صارفین پرکتنے ارب کا اضافی بوجھ پڑیگا؟
کیپشن: Electricity Prices
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی گرانے کی تیاریاں، بجلی 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کےمطابق سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ مارچ کے مہینے میں 10 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔

بجلی کی پیداواری لاگت 94 ارب روپے رہی،فرنس آئل سے 22 روپے 52 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے پیداہونےوالی بجلی کی لاگت 14 روپے 36 پیسے فی یونٹ رہی،17 روپے 35 پیسے فی یونٹ ایران سے بجلی درآمد کی گئی۔
درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ 27 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسزکی ںذر ہوگئی، نیپرا بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر27 اپریل کوسماعت کرےگا۔منظوری کی صورت میں صارفین پر30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

دوسری جانب  پاکستان بزنس کونسل نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا، جس میں تجویز پیش کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات پر دی گئی سبسڈی کو فوری ختم کیا جائے،ایسے اقدامات نہ اٹھائیں جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو۔

پاکستان بزنس کونسل نے کہا ہے کہ غیرضروری اور پر تعیش اشیاء کی درآمدات پر پابندی عائد کی جائےاور ورک فرام ہوم" کی اجازت دی جائے۔وزیراعظم کو مشورہ دیا گیا کہ توانائی بچت کےلئے کمرشل سینٹرز اور شادی ہالوں کو رات میں جلد بند کیا جائے۔

 پاکستان بزنس کونسل نے وزیر اعظم سے خط میں کہا ہے کہ جلد سے جلد آئی ایم ایف سے بات جیت کا آغاز کیاجائےاور اقدامات کیے جائیں کہ سری لنکا جیسے حالات سے بچا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer