ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طارق بشیر چیمہ کا کابینہ میں شامل ہونے سے انکار

طارق بشیر چیمہ کا کابینہ میں شامل ہونے سے انکار
کیپشن: Tariq Bashir Cheema
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونےسے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ کو وزارت ہاؤسنگ نہیں دی جا رہی تھی۔ذرائع (ق) لیگ کا بتانا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ میں عدم شمولیت کا فیصلہ بعض اختلافات کے باعث کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  وفاقی کابینہ میں طارق بشیر چیمہ کو وزارت ہاؤسنگ نہیں دی جارہی تھی بلکہ انہیں فوڈ سکیورٹی اوربین الصوبائی رابطہ کی وزارت کی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ جب انہوں نے عمران خان کی حکومت چھوڑی، اس وقت ان کے پاس وزارت ہاؤسنگ تھی۔