سعودی شاہی خاندان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

Saudi Prince Salman
کیپشن: Prince Mohammed bin Salman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے گھر  تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ولی عہد کو مبارکباد کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔

خلیجی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے بیٹے کا نام اپنے دادا اور سعودی عرب کے بانی عبدالعزیز کے نام پر رکھا ہے۔محمد بن سلمان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے بعد وہ 5  بچوں کے باپ بن گئے ہیں جن میں3بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد کے بھائی شہزادہ سعود نے بھتیجے کی پیدائش پر اپنے ایک ٹویٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔سعودی ولی عہد کے گھر بیٹے کی پیدائش ہفتے کے روز ہوئی جس پر انہیں مبارکبادیں اور دعائیں دیئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔