جنر ل ہسپتال میں پہلی بارنرسنگ ڈگری پروگرام ,نیوروسپیشلائزیشن ڈپلومہ کا آغاز

جنر ل ہسپتال میں پہلی بارنرسنگ ڈگری پروگرام ,نیوروسپیشلائزیشن ڈپلومہ کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: جنر ل ہسپتال میں پہلی بارنرسنگ ڈگری پروگرام اورنیوروسپیشلائزیشن ڈپلومہ کا آغاز ہوگیا،،بی ایس این کی 100سیٹوں کیلئے4ہزار610اور نیوروسپیشلائزیشن ڈپلومہ کے لئے31 نرسز نے اپلائی کیا، میرٹ لسٹیں 25اپریل کو آویزاں ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق نرسنگ کالج لاہور جنرل ہسپتال میں 4سالہ بی ایس این ڈگری پروگرام کی100سیٹوں کے لئے 4ہزار610جبکہ ایک سالہ نیورو سپیشلائزیشن ڈپلومہ کی 20نشستوں پر31نرسز نےقسمت آزمائی کی ہے،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ امیر الدین میڈیکل کالج اورلاہور جنرل ہسپتال پروفیسرڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفرنےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ ڈگری پروگرام اور نیورو سپیشلائزیشن میں داخلےحکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی میرٹ لسٹ25اپریل کو آویزاں ہوگی،ڈگری پروگرام کےلیے منتخب ہونےوالی نرسزکو31ہزار470روپے ماہانہ وظیفہ ملےگا،جبکہ ایک سالہ نیورو سپیشلائزیشن ڈپلومہ کرنےوالی طالبات کو بھی ماہانہ تنخواہ ملےگی،پروفیسرالفرید ظفرکا کہنا تھا کہ نرسنگ کی اعلیٰ تعلیم و تربیت سےمریضوں کی بہتر دیکھ بھال کا معیارمزید بلند ہوگا اورنرسنگ پروفیشن کےوقار میں بھی اضافہ ہوگا.

پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ نرسنگ کی اعلیٰ تعلیم و تربیت سے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کا معیار مزید بلند تر ہوگا اور نرسنگ پروفیشن کا وقار بھی بلند ہوگا,ادارے کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے.

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے کالج انتظامیہ کو ہدایت کی کہ میرٹ لسٹ تیار کرتے وقت مکمل چھان بین کی جائے تاکہ کسی بھی امیدوار کی حق تلفی نہ ہو۔اُن کا مزید کہنا تھاکہ نرسنگ واحد شعبہ ہے جہاں طالبات کو کورسز کے ساتھ ساتھ ماہانہ وظیفہ اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔پرنسپل کالج کوثر تسنیم نے بتایا نیورو سپیشلائزیشن ڈپلومہ کیلئے زیادہ تر درخواستیں لاہور جنرل ہسپتال سے،منسلک پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیور وسائنسز کی نرسز نے جمع کروائی ہے جو ایک خوش آئند امر ہے۔اس موقع پر پرنسپل کالج کوثر تسنیم،انسٹرکٹر فضیلت چوہدری اور شہناز ڈار و دیگر بھی موجود تھیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer