ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل قریشی کیلئے عدنان صدیقی قرة العین بن گئے

فیصل قریشی کیلئے عدنان صدیقی قرة العین بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی ) کورونا لاک ڈاؤن کے دوران عدنان صدیقی نے ساتھی اداکار فیصل قریشی کو ایک ایسا  سرپرائز  دیا جس سے اداکار کے ساتھ ساتھ ان کے مداح بھی خاصے محظوظ ہوئے۔

انسٹاگرام پر مداحوں کے لئے اس ملاقات کا دلچسپ احوال عدنان نے کچھ یوں بیان کیا  میں گروسری کرنے جارہا تھا تو سوچا کہ فیصل قریشی کے گھر کے پاس رکوں فیصل کو باہرآنے میں ایک سیکنڈ لگا جب میں نے اس کے گھرکے عملے کو بتایا کہ فیصل کی ایک بہت بڑی مداح قرة العین ملنے آئی ہے۔

 قوئیرنٹین کو قرة العین بنانے والے عدنان کے مطابق مجھے خوشگوار قرنطینہ سرپرائز دینا اچھا لگتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قدرے حیرت زدہ فیصل قریشی دروازے پر آئے تو گاڑی سے عدنان کی آواز آئی یہ دیکھیں آگئے، فیصل قریشی گھر کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں۔

 آواز سے عدنان کو پہچاننے والے فیصل قریشی نے بعد میں ہنستے ہوئے حال احوال پوچھا جہاں مداح یہ ویڈیو دیکھ کرمحظوظ عدنان کی انسٹا پوسٹ پر فیصل نے خود بھی تبصرہ کرتے ہوئے لکھا گُڈ سرپرائز۔

View this post on Instagram

#blastfromthepast 8years #timeflies ...yeah waqt bhi guzar jaye ga @adnansid1 @aijazzaslamofficial #faysalquraishi

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi) on

 اس سے قبل فیصل قریشی نے فالوورزکو ماضی میں لے جاتے ہوئے 8 سال قبل کھینچی جانے والی ایک تصویرشیئر کی تھی جس میں وہ عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer