( شہزاد خان ) رحمان گلیاں کے تاجروں کی جانب سے پاکستان ٹریڈرز الائنس کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی صدر پاکستان ٹریڈرز الائنس محمد علی میاں، سرپرست اعلیٰ عرفان اقبال شیخ، صدر لاہور ناصر حمید خان، چیئرمین لاہورعنصر ظہور بٹ سمیت سینکڑوں تاجران شریک ہوئے۔
رحمان گلیاں برانڈرتھ روڈ مارکیٹ میں منعقدہ پروقار تقریب میں سیکرٹری لاہور ہمایوں اقبال میر، چیف آرگنائزر جاوید بٹ، مرکزی سیکرٹری جنرل زبیر انصاری، جنرل سیکرٹری پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نبیل طارق، شہزاد اسلم، ارشد خان، حاجی آصف لطیف چیئرمین رحمان گلیاں، طاہر منظور چودھری، سید مختار سمیت سینکڑوں تاجر شریک ہوئے۔ رحمان گلیاں کے تاجروں نے پی ٹی اے کی قیادت کو مسائل سے آگاہ کیا۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ نے مختلف محکموں کے حوالے سے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ تاجروں نے نکاسی آب، کسٹمز کے مسائل بیان کیے۔ سرپرست پاکستان ٹریڈرز الائنس عرفان اقبال شیخ کا کہنا تھا کہ ملکی تجارت کی راہ میں مشکلات پیدا کرنیوالے عناصر قبلہ درست کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران کا وژن و اضح ہے معاشی رکاوٹیں عبور کرکے خوشحالی آئے گی ۔