ایم ڈی واسا کی زیر صدارت ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ،سرفیس منصوبہ پر اجلاس

ایم ڈی واسا کی زیر صدارت ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ،سرفیس منصوبہ پر اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی زیر صدارت شہر میں تین ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور سرفیس منصوبے پر اجلاس، ایشئین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے اعلیٰ سطح وفد نے خصوصی شرکت کی۔

واسا ہید آفس گلبرگ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کی ۔ اجلاس میں ایشئن انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر شکیل، سینئیر ٹیکلنکل ممبر مسٹر چیز، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ذیشان بلال سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ین ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور سرفیس منصوبے زیر بحث آئے۔

  ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے بتایا کہ تین ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے پی سی ون جمع کرائے جاچکے ہیں جبکہ سرفیس واٹر پلانٹ کا پی سی ون تیاری کے مراحل میں ہے جسے اے آئی آئی بی کی مشاورت کے بعد مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس میں منصوبے کے غیر ملکی کنسلٹنٹ سے سکائپ پر مشاورت بھی کی گئی۔