محکمہ صحت کی غفلت، دل کے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

محکمہ صحت کی غفلت، دل کے مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) محکمہ صحت کی غفلت کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں دل کے مریضوں کی زندگیاں دائو پر لگ گئیں۔

سٹی 42 کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں فرینڈز آف پی آئی سی کے پچپن کروڑ روپے سے تعمیر ہونے والے ایمرجنسی بلاک میں پرائمری انجیوپلاسٹی کیلئے جدید انجیوگرافی مشین نصب ہے لیکن ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی سنگین غفلت کی وجہ سے دس روز سے انجیوگرافی مشین خراب پڑی ہے ۔ انجیوگرافی مشین کی خرابی کی وجہ سے پی آئی سی کی ایمرجنسی میں ہارٹ اٹیک کے ساتھ آنےوالے مریضوں کی زندگی بچانے کیلئے پرائمری انجیوپلاسٹی کی سہولت ہی ناپید ہے۔

 پی آئی سی صوبہ بھر میں واحد ہسپتال ہے جس میں پرائمری انجیوپلاسٹی کیلئے ایمرجنسی میں مشین نصب ہےلیکن محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اور ہسپتال انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے دل کےمریض جدید علاج کی اس سہولت سےمحروم ہیں۔