ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے فیول ریلیف اسکیم میں عوام کو مزید سہولت فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت دی ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے اسکیم میں 20سال پرانی موٹرسائیکلوں، رکشوں اور چنگ چی رکشوں کو فوری شامل کرنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔
یکم جنوری 2006 کے بعد رجسٹرڈ تمام موٹرسائیکلیں، رکشے اور چنگ چی اسکیم میں رجسٹریشن کےلیے اہل ہوں گےجس کے بعد ریلیف اسکیم سے 20 سال پرانی موٹرسائیکل، رکشے اور چنگ چی چلانےوالےبھی مستفید ہوسکیں گے۔