سٹی 42 : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 281.50 روپے سے کم ہور 281.47 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے کمی سے 282.50 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 63 پیسے سستاہوکر 336.38 روپے، برطانوی پاؤنڈ 37 پیسے کمی سے 338 روپے، یو اے ای درہم 3 پیسے سستا ہوکر 77.92 روپے، سعودی ریال 4 پیسے سستا ہوکر 75.85روپےکا ہوگیا۔