سٹی42: صدر مملکت آصف علی زرداری عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان سے ملحق صوبہ سنکیانگ کے دارالحکومت اُرومچی پہنچ گئے۔صدر آصف علی زرداری نےاُرومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا۔
صدر آصف علی زرداری ارومچی پہنچے تو شنجیانگ(سنکیانگ) اور یغور خودمختار ریجن کے گورنر ایرکن تونیا ز اور نائب گورنر چن ویجون نے ان کا استقبال کیا۔
عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائی دونگ بھی صدر زرداری کے استقبال کے لئے ارومچی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔
گورنر ایرکن تونیا ز نے اصرار کیا کہ وہ پاکستان کے صدر مملکت کو خود سٹیٹ گیسٹ ہاؤس تک چھوڑ کر آئیں گے۔
گورنر صدر آصف علی زرداری کی گاڑی میں ان کے ساتھ بیٹھ کر سٹیٹ گیسٹ ہاؤس گئے۔
صدر آصف علی زرداری کے دورۂ اُرومچی سے پاک چین علاقائی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔
اُرمچی میں صدر آصف علی زرداری کا استقبال سنکیانگ کے گورنر ایرکن تونیاز، نائب گورنر چن ویجن اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کر رہے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری کا اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ
صدر آصف علی زرداری کو ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینیجمنٹ سنٹر کا وزٹ کروایا گیا جہاں انہوں نے شہر کے انتظام و انصرام کے اس شاندار مرکز کا جائزہ لیا اور اس کام کو گہرائی سے سمجھا،
اُرمچی کے میئر اور نائب گورنر نے اربن آپریشنز اینڈ مینیجمنٹ سنٹر کے دروازے پر صدر آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔
ارومچی کا اربن آپریشنز اینڈ مینیجمنٹ سنٹر 30 سے زائد محکموں کو ڈیجیٹلی جوڑ کر ارومچی کے شہریوں کو 200 سے زیادہ خدمات فراہم کرتا ہے.

یہ مینیجمنٹ سینٹر عوامی صحت، تعلیم، روڈ سیفٹی، یوٹیلٹیز اور ایمرجنسی رسپانس میں ہم آہنگی فراہم کرتا ہے۔
صدر مملکت نےاس سنٹر کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں گہری دلچسپی لی اور منصوبہ سازوں کے وژن کو سراہا۔
صدر آصف عل یزرداری نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی شہری انصرام کے منصوبہ ساز سنکیانگ (شینجیانگ) کے اس تجربے سے سیکھیں گے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا، بیجنگ میں پاکستان کے سفیر برائے اور اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر بھی موجود تھے۔