ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:  وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں ماہِ اگست 2025 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا اس درخواست پر 29 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ منظوری کی صورت میں اکتوبر کے بلوں میں صارفین سے یہ اضافی رقم وصول کی جائے گی، جو اگست میں استعمال شدہ یونٹس کی بنیاد پر ہو گی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درآمدی گیس اور کوئلے سے مہنگی بجلی پیدا ہونے کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا۔ امپورٹڈ کوئلے سے بجلی کی فی یونٹ لاگت 14 روپے جبکہ ایل این جی سے 21 روپے فی یونٹ رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین، بشمول کے الیکٹرک، پر بھی ہو گا۔

یاد رہے کہ نیپرا نے گزشتہ ہفتے کے الیکٹرک کے لیے جون اور جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں کے الیکٹرک صارفین کو 2 روپے 57 پیسے فی یونٹ جبکہ دیگر ڈسکوز صارفین کو جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا تھا۔اب نئی درخواست کے تناظر میں صارفین کو اکتوبر میں اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔