اہم سیاسی شخصیت کا انتقال ہوگیا

اہم سیاسی شخصیت کا انتقال ہوگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق صدر مملکت پرویز مشرف کے پرنسپل سیکریٹری طارق عزیز آج بروز اتوار 18 ستمبر کو انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طارق عزیز کئی ماہ سے علیل اور اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔طارق عزیز بطور مشیر کے بھی سابق صدر مشرف کے ہمراہ ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے عہدے سے اس وقت استعفیٰ دیا جب سابق صدر مشرف نے 18 اگست 2008 کو صدارت سے استعفیٰ دیا تھا۔

سابق انکم ٹیکس افسر، پرویز مشرف کے کالج کے دوست تھے۔ دونوں نے ایک ساتھ ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔سال 2002 کے عام انتخابات سے پہلے اور بعد میں ‘وفادار’ امیدواروں کی فہرست تیار کرنے/ انہیں مجبور کرنے میں بھی طارق عزیز پیش پیش رہے۔پرویز مشرف کے قریبی حلقوں میں وہ واحد شخص تھے جنہوں نے پرویز مشرف کو ریفرنڈم میں نہ جانے کا مشورہ دیا تھا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-09-18/news-1663496692-3106.jpg

سابق وائس چیف جنرل یوسف کا دعویٰ ہے کہ بھارت کے ساتھ بیک چینل ڈپلومیسی جس کی سربراہی پرویز مشرف کے بااعتماد ساتھ طارق عزیز نے کی تھی وہ فوج کو اعتماد میں لیے بغیر کی گئی تھی۔ذرائع اس بات کا بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ اس وقت کے سیکریٹری طارق عزیز مبینہ طور پر بے نظیر بھٹو اور پرویز مشرف کے درمیان ہونے والے معاہدے کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔ وہ طارق عزیز ہی تھے جنہوں نے بنیادی طور پر مشرف کو اس طرح کی ڈیل کیلئے راغب کیا تھا۔