ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ ایف نے قومی ہاکی ٹیم انتظامیہ کا اعلان کردیا

Hockey
کیپشن: Hockey
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان  ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ہاکی ٹیم انتظامیہ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ کی منظوری دے دی اور سعید خان کو منیجر پاکستان ہاکی ٹیم تعینات کر دیا گیا۔

کوچز پینل میں سیگفرائیڈ ایکمین، ایاز محمود، محمد عثمان شیخ، عمران بٹ اور محمد علی خان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ابوذرامراو ویڈیوانالسٹ، رانا نصراللہ فزیکل ٹرینر ہوں گے، قومی سینئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 25 ستمبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں لگایا جائے گا۔

سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین نے کہا کہ کیمپ کے اختتام پر قومی ہاکی ٹیم تشکیل دی جائے گی اور پاکستان ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کرے گی، سلطان اذلان شاہ کپ یکم تا 10 نومبر ملائشیا میں کھیلا جائے گا۔