(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے ایشیا کپ فائنل کے بعد بھارتی صحافی سے الجھنے کی وجہ بتادی۔
اپنے یوٹیوب چینل پر رمیز راجہ نے کہا کہ مذکورہ صحافی کا سوال ٹھیک نہیں تھا، فائنل میں شکست پر پوری پاکستانی قوم ناراض ہیں، میں یہ پوچھتا ہوں کہ اسے کیسے معلوم ہوا کہ سب لوگ اس ٹیم سے خوش نہیں ہیں؟ یہ بھڑکانے والی باتیں ہوتی ہیں، بہرحال وہ ایک واقعہ تھا جو ہوگیا۔
یاد رہے کہ مذکورہ صحافی نے رمیز سے سوال کیا تھا کہ ایشیا کپ فائنل میں شکست پر مایوس تمام پاکستانی شائقین کو وہ کیا پیغام دینا چاہیں گے جس پر وہ بھڑک اٹھے تھے۔
رمیز راجا نے بھارتی صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ تو بھارت کے ہیں،آپ لوگ تو پاکستان کی شکست پر بہت خوش ہوں گے۔