اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم نے بانی پاکستان کی وصیت حاصل کرلی

اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم نے بانی پاکستان کی وصیت حاصل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی اربوں روپے مالیت کی جائیداد پر قبضے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم نے بانی پاکستان کی وصیت حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کی تحقیقاتی ٹیم نے پراپرٹی کے حوالے سےقائداعظم محمد علی جناح کی کی وصیت حاصل کرلی، اینٹی کرپشن نے قائد اعظم محمد علی جناح، محترمہ فاطمہ جناح اور نواب لیاقت علی خان کی وقف شدہ جائیداد پر قبضے کی انکوائری شروع کررکھی ہے۔ اینٹی کرپشن کی رپورٹ کے مطابق گلبرگ میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اربوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ کرکے کمرشل تعمیرات کر لی گئیں، ایل ڈی اے اور محکمہ مال نے اینٹی کرپشن کو قائداعظم کی اراضی کا ریکارڈ فراہم کردیا ہے۔

اینٹی کرپشن نے قائداعظم کے قائم کردہ ٹرسٹ کی رجسٹریشن، ٹرسٹیز اورٹرسٹ کے مقاصد کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer