شاہد ندیم: لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کو مرحلہ وار مستقل کرنے کا فیصلہ، ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کرانے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو سمیت بجلی کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر لیسکو کے ایک حصے کی نجکاری کی جائے گی، ذرائع کے مطابق لاہور کے تمام سرکلز کی نجکاری کی جائیگی۔
لیسکو کے چاروں سرکلز منافع بخش ہیں، لائن لاسز اور ریکوری مستحکم ہے،ل یسکو کے ساتھ ساتھ آئیسکو کی نجکاری کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا، لیسکو اور آئیسکو پنجاب کی منافع بخش کمپنیاں ہیں۔