ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سہ ملکی سیریز ؛ زمبابوے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت قبول کرلی

سہ ملکی سیریز ؛ زمبابوے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت قبول کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : زمبابوے نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی دعوت قبول کرتے ہوئے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی۔

پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز نومبر میں ہوگی۔ تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ 

پاکستان اور زمبابوے کا افتتاحی میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا اور زمبابوے کا میچ 19 نومبر کو راولپنڈی میں شیڈول کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور کا قذافی سٹیڈیم پانچ میچز کی میزبانی کرے گا۔