ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان؛ محکمہ موسمیات

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان؛ محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ، جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔