ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں برطانوی قونصلیٹ کی جانب سے تین بچوں کی حوالگی کے متعلق کیس 23 اکتوبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے، دو رکنی بینچ سماعت کرے گا.
لاہور ہائیکورٹ کےرجسٹرار آفس نے کیس کو 23 اکتوبر کے لئے مقرر کرتے ہوئے نے کاز لسٹ جاری کردی ہے،،جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔،، برطانوی قونصلیٹ کاؤنٹی سرے کی جانب سے تین بچوں کی حوالگی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران وفاقی حکومت کی نمائندگی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کریں گے۔ گزشتہ سماعت پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ، برطانوی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر نہیں ہوسکتی ، پاکستان کا کوئی بھی ایسا قانون نہیں۔ جو بیرونی ملک کی عدالت پر عمل درامد کے متعلق ہو، بچوں کی حوالگی کا معاملہ کے کیس کی سماعت کا اختیار گارڈین عدالت کا ہے.