ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان کیجانب سے سہ ملکی سیریز میں انکار پر پی سی بی کا اہم ردعمل

افغانستان کیجانب سے سہ ملکی سیریز میں انکار پر پی سی بی کا اہم ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:افغانستان کرکٹ بورڈ کے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار پر پی سی بی کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ afghanistan cricket board کا کہنا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والی پاکستان میں سہ ملکی سیریز میں شرکت نہیں کرے گا، اس سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور افغانستان نے شریک ہونا تھا۔

افغانستان کے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق نومبر میں ہو گی۔

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے انکار کے بعد تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات کئے جا رہے ہیں، بہت جلد اس حوالے سے فیصلہ کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 17 سے 29 نومبر تک شیڈولڈ ہے۔اس سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ تیسری ٹیم کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔