ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کے تینوں خان کی سعودی عرب میں دھوم

بالی ووڈ کے تینوں خان کی سعودی عرب میں دھوم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سعودی دارالحکومت ریاض میں جوئے فورم کے اسٹیج پر اُس وقت فلمی دیوانوں کا جوش آسمان کو چھونے لگا جب بالی وڈ کے تینوں بادشاہ شاہ رخ، سلمان اور عامر خان ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔

 یہ وہ منظر ہے جس کے لیے مداح برسوں آس لگائے ہوتے ہیں اور شاز و نادر ہی ایسا ہوپاتا ہے جب تینوں خانز ایک ساتھ کسی سٹیج پر نظر آئے ہوں۔

 ریاض کے ایک ایسے ہی سٹیج پر جب مداحوں کے پُرزور اصرار پر عامر خان نے اپنی فلم کا مقبول گانا گنگنایا تو مداح خوشی سے جھوم اُٹھے۔

 سٹیج پر عامر خان کے عقب میں شاہ رخ اور سلمان خان نے بیک اپ بوائز کا کردار خوب نبھایا۔

  دونوں نہ صرف تالیوں سے عامر کا ساتھ دے رہے تھے بلکہ ساتھی اداکار کو خوب داد سے بھی نواز رہے تھے۔

  تینوں سپر سٹارز نے اپنی فلموں، کرداروں اور ماضی کی یادوں کا تڑکا لگایا۔

  شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات سنائے اور حیران کر دینے والی شرارتوں سے پرداہ اُٹھا تو ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

 تینوں خانز نے سعودی عرب میں اس پذیرائی پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں سے وعدہ کیا کہ آئندہ بھی ایسے پروگراموں میں شرکت کے لیے آتے رہے ہیں۔