موٹر سائیکل قیمتوں میں کمی کی خبریں جھوٹی نکلیں

موٹر سائیکل قیمتوں میں کمی کی خبریں جھوٹی نکلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : پاکستان میں موٹر سائیکلوں کے شوقین افراد کی اولین ترجیح  سمجھی جانے والی کمپنی ہنڈا کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے چلنے والی خبریں جھوٹی نکلیں ۔

 تفصیلات کے مطابق مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر خبریں گردش کر رہی ہیں  کہ ہنڈا کمپنی کی تمام موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے ، افواہیں تھیں کہ ہنڈا ‏125 سلف کی قیمتوں میں 38500 روپے کی کمی،ہنڈا ‏125 سادہ کی قیمتوں میں 33500 روپے کی کمی کی گئی ہے،ہنڈا ‏70 سی سی کی قیمت میں 22000 روپے کم کر دی گئی ہے،لیکن فیکٹ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ تمام خبریں جھوٹی اور افواہ پر مشتمل ہیں، کمپنی کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں کسی قسم کی کمی نہیں کی گئی ۔