اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عہدے سے فارغ

Law officer Removal and appointment
کیپشن: Law officer Removal and appointment
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)پنجاب حکومت نے ایک لاء افسر فارغ اور ایک کو نیا تعینات کردیا ، چوہدری منور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے فارغ کردیا گیا جبکہ عادل نواز کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا گیا۔
 مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد سیکرٹری قانون ملک اختر جاوید نے نوٹی فکیشن جاری کیا، جس کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس میں کچھ عرصہ پہلے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل چودھری منور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ، جبکہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد عادل نواز کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ،اس وقت پنجاب حکومت کے خلاف لوگوں کی تعداد 95 ہے جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 43 ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer