انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ
کیپشن: Dollar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

 کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 82  پیسے مہنگا ہونے کے بعد 218 روپے 95 پیسے کا ہو گیا ۔ انٹربینک میں ڈالر 218.89 روپے سے بڑھ کر 219.71 روپے پربند ہوا. انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 218 روپے 89 روپے پر بند ہوا تھا۔بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی کے باعث  روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ۔ 

 دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 165 پوائنٹس کے اضافے سے 41920 پر آ گیا ہے۔



Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر