ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری افسر و ملازمین کی موجیں؛ اب ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ ملے گی

NTDC Performance Allowance Notified
کیپشن: salary
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے تمام افسران و ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور پرفارمنس الاؤنس دینے کا فیصلہ کر لیا۔

 این ٹی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مشروط طور پر الاؤنس دینے کی منظوری دیدی ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران و ملازمین کو بونس نہیں ملے گا، این ٹی ڈی سی کے گریڈ چار تک کے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی بنیادی تنخواہ دی جائیگی جبکہ گریڈ پانچ سے بیس تک کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ دی جائیگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنی میں کم از کم چھ ماہ تک فرائض انجام دینے والے بونس کے مستحق ہوں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer