فیس بک ایک قدم اور آگے، ورچوئل آن لائن دنیا ، خواب سے حقیقت تک

Facebook Virtual Reality Oculus Quest
کیپشن: Facebook Virtual Reality
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  فیس بک نے ایک ایسی دنیا کے قیام کے لئے کام شروع کیا ہے جہاں گھر بیٹھے صارفین ورچوئل طور پر ایک دوسرے سے مل سکیں گے ، پیسے خرچ کرسکیں گے، اسپورٹس اور دیگر گیمز سے لطف اندوز ہوسکیں گے ، میڈیا استعمال کرسکیں اور نوکری کرسکیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے یورپی یونین میں آئندہ پانچ برسوں کے دوران دس ہزار ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ملازمتیں ایک نئے منصوبے ’’میٹاورس‘‘ کے لیے ہوں گی اور اس منصوبے کے لیے فیس بک کو اعلی تعلیم یافتہ افراد درکار ہوں گے۔ فیس بک نے غیر منافع بخش گروہوں کو پانچ کروڑ ڈالر کی فنڈنگ دی ہے تاکہ وہ ’ذمہ دارانہ طریقے سے میٹاورس کی تیاری‘ میں کردار ادا کریں۔
’’میٹاورس‘‘کو حقیقی اور ڈیجیٹل دنیا کے درمیان فرق کو کم کرنے کی ایک کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ کمپیوٹر استعمال کرنے کے بجائے میٹاورس کی ورچوئل دنیا میں جانے کے لیے آپ کو ایک وی آر ہیڈسیٹ استعمال کرنا ہو گا اور اس سے آپ تمام ڈیجیٹل انوائرنمنٹس سے رابطہ قائم رکھ سکیں گے۔

اس وقت زیادہ تر گیمنگ کے لیے استعمال ہونے والی ورچوئل ریئلٹی کے برعکس ورچوئل ورلڈ کسی بھی چیز مثلاً کام، کھیل، کنسرٹس، سنما اور باہر نکل کر گپ شپ کرنے کے لیے عملی طور پر استعمال کی جا سکے گی۔
فیس بک نے میٹاورس کی تیاری کو اپنی بڑی ترجیحات میں شامل کر لیا ہے۔ اس نے اپنے اوکیولس ہیڈسیٹس کے ذریعے ورچوئل ریئلٹی میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ جو اس وقت یورپ اور باقی دنیا میں مقبول ترین تحفہ ہے ۔مگر کمپنی کا خیال ہے کہ میٹاورس کو حقیقت بننے میں ابھی 10 سے 15 سال مزید لگیں گے۔
’نان فنجیبل ٹوکنز‘ (این ایف ٹی) میں عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی بھی اس بات کا عندیہ دے رہی ہے کہ ورچوئل معیشت کیسے کام کرے گی ۔ اور جتنی جلد فائیو جی  نافذ العمل ہوگا اتنی ہی جلدی یہ ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer